ڈاکٹر اختر حسن رضوی کی خدمات ملت کے تئیںمستحسن قدم ہے:آقایٔ جواد شہرستانی


آیت اللہ سید علی الحسینی السیستانی کے وکیل خاص آقائ جواد شہرستانی کی جاوید رضوی سے ملاقات کے دوران بات چیت
زینبیہ ٹرسٹ کے ذمہ دار اور نگران جاوید رضوی عشرۂ کرامت کے موقع پر ایران میں زیارتو ں کےسفر پر تھے۔جاوید رضوی نےایران کا دورہ کیا اور مرجع تقلیدآیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کے وکیل خاص آقای ٔجواد شہرستانی سے ملاقات کی۔ولادت معصومۂ قم اور ولادت امام رضاعلیہ السلام کے موقع پر ایران میں عشرۂ کرامت کے موقع پروگرام منعقد ہوتے ہیںاوراس موقع پر لاکھوں کی تعداد میں دنیا بھر سے زائرین جمہوری اسلامی ایران پہنچتے ہیں۔جاوید رضوی بھی ایران تشریف لے گئے اور عتبات عالیہ کی زیارت سے مستفیض ہوئے۔وہیں اہم اور معززشخصیات سے ملاقات بھی کی۔جس میں خصوصی طور پر آیت اللہ سید علی الحسینی السیستانی کے وکیل خاص آقائی جواد شہرستانی سے ملاقات قابل ذکر ہے۔
آقائ جواد شہرستانی نےجاوید رضوی کا والہانہ استقبال کیا۔جاوید رضوی نےدوران گفتگو زینبیہ ٹرسٹ وزینبیہ چینل اور رضوی ایجوکیشنل سوسائٹی کی کارکردگی اورخدمات کو پیش کیا۔آیت اللہ سیستانی کے وکیل خاص حجةالاسلام عالیجناب آقایٔ جواد شہرستانی نےزینبیہ ٹرسٹ وزینبیہ چینل اور رضوی ایجوکیشنل سوسائٹی و دیگر تمام امور کی سراہنا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم میں الحمدللہ تمام امور انجام دیے جاتے ہیں۔فقط انتظامیہ امور میں کچھ کمیاں رہ جاتی ہیں۔آقایٔ شہرستانی نےمزید کہاکہ قوم میں بہتر تنظیمیں تشکیل دیجائیں تاکہ آگے بڑھ سکیں۔ہمارے یہاں نہ سرمایہ کی کمی ہے اور نہ ہی افراد کے ٹیلینٹ کی۔سوائے یہ کہ تمامی امور کو بہتر طریقے سےانجام دیا جائے۔آقائے شہرستانی نےتمثیلاً عرض کرتےہوئے کہا کہ جب میں انگلینڈ گیا تھااور میں جس اسپتال میں گیاتھاوہاں کے اخراجات یو اے ای نے برداشت کیےتھے اور جبکہ وہاں کا عملہ اکثر ایشیائی تھالیکن انتظامیہ انگلینڈ کی تھی۔اسی وجہ سےشہرت انگلینڈ کی ہے۔اگر قوم کےپاس بہتر انتظام ہوجائےتو قوم بہت جلد ترقیاتی منزلیں طے کرلے گی۔اس لیے قوم کی ذمہ داری ہے کہ مذہبی امور میں آگے آئیں۔
اور اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قوم کی ترقی کے لیے کام کریں۔اگر سبھی لوگ مل جل کر کام کرینگے تو قو م کی سبھی مشکلات ختم ہوجائینگی۔
انہوں نےکہاکہ جب آپ قومی امورکو انجام دینےکے لیے آگے آئینگےمشکلوں اور رکاوٹوں کے پہاڑآپ کے سامنے ہونگے مگر آپکو ان مشکلات اور پریشانیوں کو در گذر کرکے آپ کو آگے بڑھنا ہوگا۔آقائے شہرستانی نے ڈاکٹر اختر حسن رضوی کی کاوشوں اور ملت کے تئیں انکی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور ان کی عمر طولانی کیلئے دعائیں کیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے یہ کارواں اسی طرح آئندہ بھی زمانے کی کائی کو چھانٹتے ہوئے آگے بڑھتا رہےگا۔واضح رہے کہ دوران ملاقات علی نجفی،ڈاکٹر آیات پیمان اور محمود رضوی بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *