نجف اشرف میں ’’جشن مولود کعبہ‘‘ کا انعقاد

نجف اشرف:(عراق)سرزمین نجف اشرف میں عاشورہ فاؤنڈیشن کی جانب سے طرحی جشن مولود کعبہ کا دسواں دور 13 رجب المرجب کی شب بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا،جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حجۃ الاسلام آقائ شیخ مھدی باقر شریف القرشی صاحب،اور عالیجناب مولانا مرزا یعسوب عباس صاحب نے شرکت فرمائ،نظامت کے فرائض مولانا رومان رضوی صاحب نے انجام دیئے،مدعو شعرائے کرام میں مولانا رومان رضوی،مولانا تحریر سہارنپوری،مولانابابر کاظمی،مولاناابوذر خرم آبادی،مولانا شہریار اعظمی،مولانا علی کبیر کرہانی،مولانا دانش نوگانوی،مولانا سبحان سرسوی،مولانا عاصم عبداللہ پوری،مولانا شبیہ مظفر نگری، مولانا شمسی حیدر، مولانا یوسف بنارسی، مولانا صادق آغا نے بارگاہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام میں طرحی کلام پیش کیا اور آخر میں مولانا مرزا ذھین نجفی صاحب نے حرف تشکر کے ساتھ محفل کو سال آئیندہ تک کے لئے ملتوی قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *