ممبئی :باندرہ کے ایم ٹی این ایل آفس میں بھیانک آتشزدگی


ممبئی :باندرا میں مہانگر ٹیلیفون نگم لمیٹیڈ(ایم ٹی این ایل )کی عمارت میں شدید آگ لگنے کی وجہ سے عمارت میں پھنسے ہوئے ۱۰۰؍ملازمین میں سے ۶۰؍ملازمین کو اب تک محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا گیا ہے پچھلے چار گھنٹے سے عمارت میں آگ لگی ہوئی تھی ۔ آگ کی معلومات ملتے ہی موقع حادثہ پر فوری طور پر فائر بریگیڈ کی ۱۴؍گاڑیاں روبوٹ و ایمبولینس پہنچے ساتھ ہی پولیس کی گاڑیاں بھی حادثہ کی جگہ پر پہنچ گئی ۔ یہاں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچنے کے بعد فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے فوری طور پر آگ بجھانے کا کام تیزی سے شروع کیا گیا وہیں فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے بلڈنگ میں پھنسے ہوئے ملازمین کو بھی باہر نکالنا شروع کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ بہت ہی شدید تھی اور چاروں طرف دھواں ہی دھواں ہو گیاجس سے لوگوں کو سانس لینے میں بہت زیادہ تکلیف ہو رہی ہے ۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس کا  دھواں باندرا اسٹیشن تک جا رہاتھا ۔ایم ٹی این ایل عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سے ایس وی روڈ پر بھی ٹرافک جام ہو گیا اور چونکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کے علاوہ ایمبولینس اور پولیس کی گاڑیوں کا تانتہ لگا رہا اس لئے بھی یہاں لمبا ٹرافک جام لگ گیا جس سے دونوں ہی سائیڈ میں گاڑیاں رینگتی ہوئی دکھائی دیں ۔بتایا جاتا ہے کہ آج پہلی مرتبہ فائر بریگیڈ نے روبوٹ کا استعمال کیا اور لوگوں کو بہ حفاظت باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی ۔ باندرا میں ایس وی روڈ پر اس ۹؍منزلہ عمارت میں آگ تیسرے اور چوتھے منزلے پر لگی تھی ۔دوپہر میں تین بجے کے قریب آگ لگی اور یہاں ہاہا کار مچ گئے اندر پھنسے ملازمین چیخنے چلانے لگے جن میں بالخصوص خواتین ملازمین میںبہت زیادہ خوف دیکھا گیا ۔ آگ لگنے کے بعد زیادہ تر ملازمین آٹھویں منزلے پر چلے گئے تھے جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ وہاں پھنس گئے اور دھواں اتنا زیادہ تیز تھا کہ لوگ نہ اوپر جا پا رہے تھے اور نہ ہی نیچے آ پا رہے تھے چونکہ آگ تیسرے اور چوتھے منزلے پر لگی تھی اس لئے لوگوں کا نیچے آنا تو بالکل ناممکن تھا ۔ وہیں فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے اوپر سے لوگوں کو بہ حفاظت نیچے پہنچانے کا کام شروع کیا 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *