خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت کا الیکشن

صفدر ایچ کرمالی صدراور عباس علی ویرانی نائب صدر مقرر
ممبئی:خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت ممبئی کے سہ سالہ انتخاب میںصدر اور نائب صدر کا انتخاب ہوا۔ جس میںممبئی کےمشہور بزنس مین اور سیاسی وسماجی خدمات میں پیش پیش رہنے والے حاجی صفدر ایچ کرمالی کو حسب سابق صدر کے عہدہ پر منتخب کیا گیا ہے جبکہ نائب صدر کے عہدہ پرحاجی عباس علی ایس ویرانی کاانتخاب ہوا۔
واضح رہے کہ یہ انتخاب ہرتین سال کےبعد منعقد کیاجاتا ہے ۔حاجی صفدر ایچ کرمالی کو گذشتہ انتخاب میں بھی صدرکے عہد ہ پر منتخب کیا گیا تھا جبکہ گذشتہ نائب صدر کے عہدہ پر علی شراف تھے ۔جن کے مقام پر(نائب صدر)حاجی عباس علی ایس ویرانی کو اس بار عوام کی خدمات کرنے کا موقع ملا ہے۔ اس موقع پر ادارہ منتخب ہونے والے افراد کو مبارکباد اور نیک خواہشات  پیش کرتا ہے۔ساتھ ہی یہ بھی امید کرتا ہے کہ منتخبہ افراد اپنی اپنی ذمہ داریوں کے بخوبی انجام دیں گے اور قوم وملت کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں اہم کردار اداکریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *